پاکستان

ملک دشمن عناصر سندھ میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔علامہ رضا محمد سعیدی

سندھ کے شیعہ سنی عوام ان دہشتگرد عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں

شیعت نیوز :ملک دشمن عناصر رسولؐ و اہلبیتؑ رسولؐ کی شان میں گستاخی کر کے سرزمین صوفیاء کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی سازش کر کے اپنے بیرونی آقاؤں کے اسلام دشمن پاکستان دشمن ایجنڈے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ رضا محمد سعیدی نے ماتلی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن اسلام دشمن عناصرنے سے حضرت محمد ﷺ اور ان کی آلؑ کی شان میں بدترین گستاخی کرتے ہوئے پورے ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا نے کی مذموم کوشش کی ہے، لیکن پاکستان خصوصاً سندھ کے شیعہ سنی عوام ان دہشتگرد عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔علامہ رضا سعیدی نے کہا کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی شان اقدس میں گستاخی توہین رسالتؐ کے زمرے میں آتی ہے جس کے مرتکب کو سرعام پھانسی ملنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں :امام مہدی ؑکی شان میں گستاخی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی جانب سےیوم احتجاج منایاگیا

علامہ رضا محمد سعیدی کا مذید کہنا تھا کہ سرزمین سندھ اول اسلام کے بعد سے ہی اولیاء اللہ کا مسکن رہی ہے اور اس سرزمین پر مشہور معروف صوفی و مذہبی شخصیات کی آمد و رفت رہی ہے۔پاکستان دشمن عناصر یہاں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں کہ سندھ دھرتی میں بسنے والے پر امن اور عاشقان محمد و آل محمد علیہم السلام کے راستوں میں رکاوٹ بن سکیں۔علامہ رضا محمد سعیدی نے مطالبہ کیا کہ ملعون عبد الستار جمالی کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی مذموم حرکت کرنے کی جرات نہ کرے۔پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء ارشد علی،مولانا مجاہد سعیدی،مولانا ممتاز علی طاہری،یعقوب الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button