اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے کواردو کے عوام کیلئے اسپتال کا تحفہ
اسلامی تحریک پاکستان کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی ریحانہ عبادی کے فنڈ سے کواردومیں اسپتال کا سنگ بنیارکھ دیا گیا

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی ریحانہ عبادی کے فنڈ سے کواردومیں اسپتال کا سنگ بنیارکھ دیا گیا۔ اہل علاقہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔ معززین اور عوام کا اسلامی تحریک کی قیادت سے اظہار تشکر۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان بھی جی بی کے عوام کا دل نہیں جیت سکے، کیپٹن (ر) محمد شفیع
تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید محمد عباس رضوی ، علامہ شیخ محمد رضا بہشتی صدر ضلع سکردو ،علامہ سید حسن فلسفی،محترمہ ریحانہ عبادی ممبر گلگت بلتستان اسمبلی اور حلقہ دو کے رہنماء ایڈوکیٹ محمد شبیر حافظی نے کواردو کا دورہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: سیرت پیغمبرؐ سےصحیح استفادہ کرکےدنیوی واخروی نجات حاصل کی جاسکتی ہے،علامہ ساجدنقوی
اسلامی تحریک کے رہنماؤں نے عمائدین وسرکردہ گان سے تفصیلی ملاقات کی اور مسائل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر حجتہ الاسلام سید محمد عباس رضوی اور ریحانہ عبادی نے اسپتال کا سنگ بنیادبھی رکھ دیا۔
علاقے کے علماء کرام اور عمائدین اور عوام نے سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ ،اسلامی تحریک پاکستان بلتستان اور ریحانہ عبادی کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک کی رکن جی بی اسمبلی ریحانہ عبادی کا تنجوس کادورہ ،عوامی مسائل کا جائزہ لیا
حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئےاسلامی تحریک پاکستان کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی ریحانہ عبادی نے کہاکہ عوامی مسائل کا حل اور شہریوں کی خدمت اسلامی تحریک کا منشور ہے ۔ اس راستے میں کسی صورت کوتاہی نہیں کرسکتے ۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بربریت پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل افسوس اور لائق مذمت ہے، قاسم شمسی
انہوںنے کہاکہ علامہ ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں ، اسلامی تحریک اپنے قائد کی ہدایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔