پاکستان

ولادت رسولؐ اللہ کے موقع پر ہفتہ وحدت کے اعلان سے دشمن کو شکست ہوئی،علامہ نیاز نقوی

ہمیں پاکستان میں ماہِ ربیع الاول اور ہفتہ وحدت کو بھرپور جوش و خروش سے منانا چاہئے

شیعت نیوز :ولادت رسولؐ اللہ کی تاریخوں میں اختلاف کو مدنظر رکھتے ہوئے امام خمینی نے 12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت قرار دے کر جہاں امت مسلمہ میں باہمی اتحاد و اتفاق کی نئی تاریخ رقم کی، وہیں اس اعلان وحدت سے دشمنان اسلام کے عزائم خاک میں مل گئے۔

اطلاعات کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی نے علی مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولادت رسولؐ اللہ کی تاریخوں میں اختلاف کے خاتمے کیلئے امام خمینی کی جانب سے 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کے اعلان سے عالم اسلام کو ایک نئی طاقت ملی۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں کی جانب سے مشترکہ محافل میلاد اور جلسے جلوسوں کے انعقاد سے اتحاد بین المسلمین کی جو فضا قائم ہوتی ہے ، تاریخ میں اس اتحاد و اتفاق کی مثال نھیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں :ملت جعفریہ جشن میلادالنبیؐ اپنے اہلسنت بھائیوں کےساتھ شایان شان طریقے سے منائے گی ،علامہ باقر زیدی

علامہ قاضی نیاز نقوی کا کہنا تھا کہ حضرت رسول اکرمؐ کی ولادت کی تاریخوں میں اختلاف ہے، کچھ مقامات پر ولادت رسولؐ کی تاریخ 6،9،12،17 ربیع الاول کے اقوال ملتے ہیں لیکن ہمارے نزدیک 17 ربیع الاول معتبر ہے چونکہ اہلبیت اطہار ؑ نے 17 ربیع الاول کو ہی حضورؐ کی ولادت کا دن فرمایا ہے۔ برادران اہل سنت میں زیادہ تر لوگ 12 ربیع الاول جبکہ کچھ لوگ 6 اور 9 ربیع الاول بھی مانتے ہیں، جبکہ 17 ربیع الاول کو امام جعفر صادق ؑ کا یوم ولادت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں ماہِ ربیع الاول اور ہفتہ وحدت کو زیادہ سے زیادہ بہتر انداز میں منانا چاہئے

متعلقہ مضامین

Back to top button