پاکستان

گورنر ہاؤس پارا چنار میں پاک فوج کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں اعلیٰ فوجی و سول حکام سمیت شیعہ سنی علماء اور عوام نے شرکت کی

شیعت نیوز :گورنر ہاؤس پارا چنار میں منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور چارسدہ سے تعلق رکھنے والے معروف اہل سنت عالم دین مولانا تحمید اللہ جان نے خصوصی شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر نجف عباس کی ہدایت پر گورنر ہاؤس پارا چنار میں عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے کرم ایجنسی کی تاریخ کی پہلی سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں شیعہ سنی علماء، عمائدین اور عوام نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔سیرت النبیؐ کانفرنس میں خصوصی شرکت کیلئے کراچی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور چارسدہ سے تعلق رکھنے والے معروف اہلسنت عالم دین مولانا تحمید اللہ جان کو دعوت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :پارا چنار کے محب وطن حسینی عوام پاک فوج کے مضبوط بازو ہیں،کرنل جاوید الیاس

پاک فوج کی زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس میں کرم ایجنسی کے جید شیعہ و سنی علمائے کرام، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، عمائدین اور مشران قوم نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مدرسہ جعفریہ کے استاد علامہ اخلاق حسین شریعتی، پرنسپل مدرسہ انوار المدارس اورکزئی علامہ عابد حسین شکری، تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری، جامع مسجد صدہ کے خطیب مولوی نور بادشاہ، آرمی پبلک سکول کی طالبہ وجیہہ زہراء اور معروف ذاکر اہلبیتؑ ہادی حسین نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button