پاکستان

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء، سابق سینیٹر سید دلاور عباس انتقال کر گئے

مذہبی و سیاسی قائدین کی سابق سینیٹر سید دلاور عباس کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے تعزیت

شیعت نیوز :پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء ، سابق سینیٹر سید دلاور عباس آج اسلام آباد میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ پاکستان کی مذہبی و سیاسی قائدین کی سابق سینیٹر دلاور عباس کے انتقال پر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت۔مرحوم کو ان کے آبائی شہر لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی نائب صدر،سابق سینیٹر سید دلاور عباس آج مختصر علالت کے بعد اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔سید دلاور عباس کا تعلق لاہور سے تھا۔مرحوم مسلم لیگ (ق) کے مرکزی نائب صدر ہونے کیساتھ سابق سینیٹر بھی تھے۔سید دلاور عباس پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور سوئی نادرن گیس کارپوریشن کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔مرحوم دلاور عباس کی نماز جنازہ اسلام آباد کے سیکٹر G-9/2 میں واقع جامع امام صادق میں ادائیگی کے بعد ان کے آبائی شہر لاہور روانہ کی جائے گی، کہ جہاں درگاہ بی بی پاک دامن( سلام علیہا) کے مقام پر ایک بار پھر نماز جنازہ ادا کی جائے گی، بعد ازاں ان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :لاپتہ شیعہ عزادار کامران نقوی کے والد بیٹے کا انتظار کرتے کرتے انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی،سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی،گورنر پنجاب چوہدری سرور،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں شہباز شریف سمیت دیگر مذہبی و سیاسی قائدین اور رہنماؤں نے سابق سینیٹر سید دلاور عباس کے انتقال پر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button