پاکستان کی اہم خبریں

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں غلط ہیں، ترجمان پاک فوج

ترامیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں تاہم کیس کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے

شیعت نیوز :بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلہ کے اطلاق کے لیے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں تاہم کیس کے حوالے سے مختلف قانونی پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

زرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کئے جانے عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہیں بے بنیاد اور غلط ہیں تاہم آئی سی جے فیصلہ کے مختلف قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کلبھوشن سے متعلق فیصلہ پاکستان کی جیت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر حتمی فیصلہ سے مقررہ وقت پر آگاہ کیا جائے گا، کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت کے فیصلے کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے کیا فیصلے کئے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم کسی بھی بیرونی دباؤ میں آئے بغیر اپنے ملک کی سالمیت اور اس کے دفاع کو مقدم رکھتے ہوئے فیصلے کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button