پاکستان کی اہم خبریں

کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے حسینی لشکر کو قیام کرنا ہوگا،ثروت اعجاز قادری

حسینی کردار رکھنے والوں نے یزیدی فکر پر ہمیشہ کاری ضرب لگائی ہے

شیعت نیوز :کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے حسینی فکر اور طرز عمل اپنانا ہوگا۔ہر دور کے یزید کے مقابلے میں حسینی کردار و افکار رکھنے والوں نے اہم اور نتیجہ خیز اقدامات کئے ہیں۔ کشمیری اور فلسطینی عوام کو دشمن کے مقابلے میں حسینی لشکر بننا پڑے گا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کو حسینی نظریہ پر گامزن ہوکر ظالم و جابر دشمن سے نجات حاصل کرنا پڑے گی۔انھوں نے کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے کشمیر اور یہودیوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت اور اسرائیل کی جانب سے مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، تو دوسری طرف امریکی،اسرائیلی اور عرب حکمرانوں کی جانب سے پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش رچائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اتحاد امت مصطفی دور حاضر کی سب سے اہم ضرورت ہے، اسدعباس نقوی

ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ ہر دور میں اگر یزیدی فکر پروا ن چڑھی ہے تو حسینی کردار رکھنے والوں نے یزیدی گماشتوں پر کاری ضرب بھی لگائی ہے۔انھوں نے کہ سیرت امام حسینؑاور درس کربلا یہی ہے کہ دشمن کے آگے ڈٹے رہو اور مظلوم کے حامی و ناصر ثابت ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی اس وقت ملک کا حساس ترین شہر ہے، دہشتگردی کا الرٹ بھی جاری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام مذہبی ہم آہنگی کو فروغ اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے شعور اجاگر کریں، ملک دشمن قوتیں مسلمانیت کا لبادہ اڑھ کر کراچی کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button