اہم ترین خبریںپاکستان

انصار اللہ کے بغیرسعودیہ اور یمن کے درمیان کوئی امن معاہدہ پائیدار نہیں، علامہ سید نیاز حسین نقوی

علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ سعودی جارحیت کے نتیجہ میں تباہ حال یمن ایک انسانی سانحہ ہے جس میں ہزاروں بے گناہ شہید ہو چکے ہیں

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے سعودی عرب اور یمن کے مابین جنگ بندی کے معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حزب مخالف حوثی قبائل کے اتحاد انصاراللہ کے بغیر دونوں ممالک میں امن قائم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور اِس خطہ کے بعض ممالک کو عراق اور ایران کی قربت برداشت نہیں ہو رہی ،قاضی نیاز نقوی

جامعتہ المنتظر میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے تفصیلات واضح نہیں کہ یہ منصور ہادی کے حکومتی گروہ اور حزب ِ مخالف یا انصار اللہ کے حوثی اس میں شامل ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ معاہدہ اس صورت میں مفید اور پائیدار ہوگا جب انصاراللہ کے قبائل اس کا حصہ ہوں گے۔

علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ سعودی جارحیت کے نتیجہ میں تباہ حال یمن ایک انسانی سانحہ ہے جس میں ہزاروں بے گناہ شہید ہو چکے ہیں جبکہ یمن میں قحط سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں، غذا اور ادویات نایاب ہیں، ہر سیکنڈ میں ایک بچہ موت کی آغوش میں جا رہا ہے مگر عالمی برادری کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی شاہی حکومت اسرائیل کے کسی ممکنہ حملے کی صورت میں مکہ اور مدینہ کے تحفظ کی اہلیت نہیں رکھتی، قاضی نیاز نقوی

انہوں نے ایک مذہبی سیاسی جماعت کے اسلام آباد میں جاری حالیہ آزادی مارچ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج سے سنجیدہ حلقے پریشان ہیں، طویل دھرنا عوام کیلئے مشکلات کا موجب ہے اور مجموعی طور پر ملکی معیشت اور سیاست کیلئے باعث ِ نقصان بھی ہے۔ اگرچہ اس کی روایت موجودہ حکمران جماعت نے ڈالی تھی، مولانا اور حکومت افہام و تفہیم سے مسائل حل کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button