پاکستان

آئی ایس او سرگودھا ڈویژن کیجانب سے ملعون عبدالستار جمالی کو پھانسی دینے کا مطالبہ

امام مہدی (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کرنیوالے ملعون عبدالستار جمالی کو فی الفور پھانسی دی جائے

شیعت نیوز :آئی ایس او سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ فرزند رسولؐ حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کرنے والے ملعون عبدالستار جمالی کو فی الفور پھانسی دی جائے،بصورت دیگر ملت جعفریہ پاکستان ملک گیر احتجاج کا حق رکھتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی کی ہدایت پر امام زمانہ( عجل اللہ تعالی فرجہم شریف) شان میںبدترین گستاخی کیخلاف ملک بھر کی طرح آئی ایس او سرگودہا ڈویژن کے زیر اہتمام سرگودھا شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ملعون عبالستار جمالی کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اہلبیتؑ رسولؐ کی شان میں بدترین گستاخیوں کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے شرپسند عناصر کے خلاف مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایک اور نطفہ حرام کی آئمہ اہل بیت ؑ کی شان میں بدترین گستاخی ، ریاست تماشائی

سرگودہا شہر کے علاوہ ساہیوال میں میں مقامی مومنین کی جانب سے گستاخ امام زمانہ (عج) ملعون عبدالستار جمالی کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہروں میں معصوم بچوںسمیت مومنین کی کثیر تعداد شریک تھی۔واضح رہے کہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر محمد قاسم شمسی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button