چپ تعزیہ کا مرکزی الوداعی جلوس نشتر پارک سے برآمد، ہزاروں عزاداروں کی شرکت

06 نومبر, 2019 12:29

شیعت نیوز :چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس کوریڈور تھری، ایمپریس مارکیٹ اور ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے اختتام پر مجلس عزاء منعقد کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایام عزا کے آخری روز امام حسن عسکریؑ کی یوم شھادت کی مناسبت سے مرکزی چپ تعزیہ کا جلوس نشر پارک سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔اس سے قبل انجمن امامیہ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام نشترپارک میں منعقدہ مجلس سے علامہ علی کرار نقوی نے خطاب کیا۔مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھارئی نفری تعینات ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جلوس کے اطراف میں موجود بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز سیکیورٹی اہلکاروں سمیت سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی جلوس میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نیازی سرکار کی ریاست مدینہ میں نواسہ رسول امام حسینؑ کی عزاداری جرم بن گئی

چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہونے کے بعد روایتی راستوں پر گامزن ہے، جلوس کوریڈور تھری، ایمپریس مارکیٹ اور ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ بعد ختم جلوس مجلس منعقد ہوگی۔ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔

11:23 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔