ایم ڈبلیوایم کی جانب سے علماءمشائخ اور سجادہ نشینوں کو وحدت کانفرنس کی دعوت کا سلسلہ جاری

05 نومبر, 2019 19:53

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ سیاسیات کی جانب سےمختلف مسالک کے علماءمشائخ اور سجادہ نشینوں کو 17نومبر بروز اتوار ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ وحدت کانفرنس کی دعوت کا سلسلہ جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کاجشن میلاد النبی ؐکےموقع پرایوان اقبال لاہورمیں وحدت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی کی ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہ وحدت کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں جمیعت علماء پاکستان نیازی کے صدر پیر معصوم نقوی،مہتمم جامعہ حزب الاحناف پیر سید مصطفے اشرف رضوی، سجادہ نشین دربار دادا ہنجر پیر پیر عاصم سہروردی اور جماعت اسلامی رابطہ علماء و مشائخ کےسیکرٹری پیرزادہ برہان الدین عثمانی سے ملاقاتیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وحدت کانفرنس ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کیجانب سے بھرپور رابطہ مہم جاری

اس کے علاوہ انہوں نے دربار پاکپتن شریف کے زیب سجادہ پیر دیوان عظمت مسعود،پیر معین الدین معصومی سجادہ نشین آستانہ عالیہ موہری شریف سے بھی ملاقات کی اور ان کو وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر امجد چشتی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں 17 ربیع الاول کو وحدت کانفرنس منعقد ہوگی، جموں و کشمیر پیروان ولایت

واضح رہے کہ اس سے قبل اسدعباس نقوی نے لاہور میں سجادہ نشین حضرت میاں میرؒپیر سید علی رضا شاہ ،زیب سجادہ گڑھی شریف صاحبزادہ پیر محمود فریدالدین فریدی اورنیو مری میں سجادہ نشین درگاہ حضرت لال بادشاہ بیابانی سرکار سید نوید حسین کاظمی المشہدی سےملاقاتیں کی اور انہیں وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی  تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہفتہ وحدت کا آغاز،12ربیع الاول کوعظیم الشان جشن عید میلاد النبی ؐ شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر منایا

7:57 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔