اہم ترین خبریںپاکستان

ڈیرہ مراد جمالی میں یزیدی ٹولے کی ایک اور شرمناک حرکت، ملت جعفریہ میں شدید اشتعال

بلوچستان کےضلع نصیر آبادکے علاقے ڈیرہ مرادجمالی میں شبیہ علم حضرت عباس علمدار ؑ کی بے حرمتی مومنین میں شدید غم وغصہ ۔

شیعت نیوز: کالعدم تکفیری وہابی دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے کارندوں نے ایک مرتبہ پھر ایسا کام کردیا کہ پوری ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پھیل گیاہے ۔ بلوچستان کےضلع نصیر آبادکے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں شبیہ علم حضرت عباس علمدار ؑ کی بے حرمتی مومنین میں شدید غم وغصہ ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی کے محلہ منگریہ محلہ وارڈ نمبر5 میں نصب شبیہ علم شہنشائے وفا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی ملک دشمن کالعدم تکفیری وہابی دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں شدید بےحرمتی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملعون ستار جمالی واجب القتل ہے ،اسے فوری طور پر پھانسی پر لٹکایاجائے ،شیعہ سنی، مسیحی رہنما

ذرائع کے مطابق تکفیری دہشت گردوں نے علم پاک پر کلھاڑیوں سے وار کیئے ۔ فرش کو اکھاڑ ڈالا ساتھ ہی اطراف میں لگے مولاامیر المومنین ؑ کے نام کے کتبے بھی شہید کرڈالے۔

یہ بھی پڑھیں:گستاخ ِ امام مہدی ؑملعون عبدالستارجمالی کی پھانسی کا مطالبہ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ایک مقامی مومن سید عبدالقادر شاہ کے مطابق کافی عرصے سے تکفیری عناصر کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ بروقت مقامی تھانے میں سٹی ایس ایچ او کو شکایت سے آگا ہ کیا گیا تھا ۔ پولیس حکام کی جانب سے کوئی اقدام نا اٹھانے جانے اور معاملے کو نظر انداز کرنے کے سبب کل رات دہشت گرد عناصرنے علم پاک کو شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:ستار ملعون کو سرعام سزائے موت نہ دی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، مولانا یوسف حسین جعفری

واضح رہے کہ ملک بھر میں موجود تکفیری عناصر گذشتہ چالیس سالوں سے شیعیان حیدر کرارؑ ، مساجد وامام بارگاہوں ، جلوسوں اور مجالس عزاپرمسلسل حملوں میں مصروف ہیں لیکن افسوس ریاست پاکستان ان دہشت گردعناصرکے خلاف آج تک کوئی اقدام اٹھاتی نظر نہیں آتی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button