پاکستان

ملت جعفریہ کا احتجاج ، گستاخِ امام زمانہ (عج)کیخلاف مقدمہ درج،گرفتاری کیلئے چھاپے

پولیس کی جانب سے تکفیری دہشتگرد کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے

شیعت نیوز :ملت جعفریہ کا احتجاج رنگ لایا،دادو کی تحصیل جوہی میں فرزند رسولؐ مام زمانہ عجل اللہ تعالی شریف کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشتگرد عبدالستار جمالی کے خلاف تھانہ پھلجی ولیج میں مقدمہ درج۔پولیس کی جانب سے تکفیری دہشتگرد کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دادو کی تحصیل جوہی میں فرزند رسولؐ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہم شریف کی شان میں بدترین گستاخی کیخلاف ملت جعفریہ کا احتجاج رنگ لایا۔شیعہ قائدین کی جانب سے گستاخِ امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہم شریف )کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کی درخواست موصول ہونے پر تھانہ پھلجی ولیج میں گستاخِ امام زمانہ (عج) عبدالستار جمالی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس زرائع کے مطابق تکفیری دہشتگرد عبدالستار جمالی کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 295-Aاور 298-A کے تحت توہین رسالتؐ کا مقدمہ درج کرکے اس ملعون کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ملعون عبدالستار جمالی کی امام مہدی ؑ کی شان میں بدترین گستاخی ،ملت جعفریہ میں شدید اشتعال

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے شہر دادو کی تحصیل جوہی سے تعلق رکھنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد عبدالستار جمالی کی جانب سے فرزند رسولؐ حضرت امام مہدی (عجل اللہ تعالیٰ فرجہم شریف) کی شان میں بدترین گستاخی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی قومی دفاعی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر چلائے جانے کے بعد پاکستان بھر میں اس ملعون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button