اہم ترین خبریںپاکستان

یکم نومبر،جشن آزادی گلگت بلتستان پر علامہ راجہ ناصرعباس کا شہدائے آزادی کو خراج تحسین

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سلب رکھ کر ہم مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کر رہے ہیں

شیعت نیوز: یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان  پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خراج تحسین۔ جدوجہد آزادی گلگت بلتستان کے عظیم شہدا ءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اہم قومی مسائل کے حل کیلئےایم ڈبلیوایم کے وفدکی فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے ملاقات

ان کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا سب سے باوفا اور نظریاتی خطہ ہے ۔ستر سالہ محرومیوں کے باوجود سبز ہلالی پرچموں میں لپٹے شہداء وفاداری کی عظیم مثالیں ہیں ۔حکومت اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرگلگت بلتستان کے مستقبل پر فیصلہ کرنا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر، زائرین،مسنگ پرسنزاور گلگت بلتستان کے ایشوزپر علامہ راجہ ناصرعباس کی صدرمملکت سے ملاقات

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سلب رکھ کر ہم مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔اگر سیاسی جماعتیں گلگت بلتستان کے الحاق سے متفق ہیں تو پارلیمنٹ میں فوری طور پر قرادار لائیں۔ آئین پاکستان کے اندر رہتے ہوئےگلگت بلتستان کو مسئلہ کشمیر کے فیصلے تک فوری عبوری صوبے کا سیٹ اپ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات ، ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان

انہوں نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان کی محرومیوں نے عوامی سطح پر تشویش اور غلط فہمیوں کو جنم دیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور حقوق پر فیصلے پر عملدرآمد نا ہونا افسوس ناک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سرزمین بے آئین گلگت بلتستان سے وزیر اعظم عمران خان کے نام کھلا خط

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button