پاکستان

لاہور ہائیکورٹ میں المصطفٰی لائرز فورم کے زیر اہتمام سیرت امام حسینؑ کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں معروف شعراء نے امام حسینؑ اور ان کے انصار کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے

شیعت نیوز :لاہور ہائیکورٹ کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں منعقدہ کانفرنس میں شریک مقررین نے اپنے خطاب میں باہمی وحدت کے فروغ پر زور دیا۔کانفرنس میں معروف شعرائے کرام نے امام حسینؑ اور ان کے انصار کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

اطلاعات کے مطابق المصطفیٰ لائرز فورم کے زیر اہتمام لاہور ہائیکورٹ کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں سیرت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس س المصطفٰی لائرز فورم کے صدر فیاض حسین گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کی قربانی کا مقصد امت کو بیدار کرنا تھا اور وقت کے یزید کیخلاف علم جہاد بلند کرنا تھا۔ امام حسین ؑنے مدینہ اس لئے چھوڑا تھا کہ اپنے نانا محمد مصطفیٰؐکے دین کا دفاع کر سکیں۔ سرپرست اعلیٰ لیاقت شمسی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے ایسے پرگراموں کا انعقاد انتہائی اہم ہے کربلا ایک محض تذکرہ رسم شہادت نہیں بلکہ آئین زندگی اور عظیم درسگاہ ہے جہان سے صاحبان فکر و دانش معرفت حاصل کر کے کمال کی منازل طے کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایس ایس پی حیدرآباد کے حکم پر مسافران عشق حسینؑ کیخلاف ایف آئی آر درج

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک وحدت اسلامی کے چیئرمین پرویز اکبر ساقی، تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، آئی او پاکستان کے سابق چیئرمین لعل مہدی خان اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کربلا کی جنگ تمام انسانیت کی خاطر ظلم و ستم کے خلاف جنگ تھی، انسانی معاشرے میں عدل و انصاف کی حکمرانی کے قیام کے لئے جنگ تھی ۔کانفرنس میں شریک معروف شعرائے کرام نے نواسہ رسولؐ امام حسینؑ اور ان کے انصار کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button