اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کے قائدین کا رحیم یار خان ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھاکہ اتنا بڑا حادثہ کیسے رونما ہوا، جامع تحقیقات کی جائیں

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی نے تیز گام حادثہ پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ جائے حادثہ پر امدادی کاموں کو تیز اور زخمی افراد کو بہترطبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیزگام ایکسپریس حادثے میں 70 سے زائد افراد ہلاک،مذہبی و سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھاکہ اتنا بڑا حادثہ کیسے رونما ہوا، جامع تحقیقات کی جائیں۔عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔وزارت ریلوے اس حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے۔اس حادثے میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت خوفناک ٹرین حادثے کی شفاف تحقیقات اور متاثرین امداد کو یقینی بنائے ، علامہ راجہ ناصرعباس

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کی طرف سے بھی حادثے پر افسوس کا اظہارکیا گیا۔ انہوں نےکہاکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button