حکومت خوفناک ٹرین حادثے کی شفاف تحقیقات اور متاثرین امداد کو یقینی بنائے ، علامہ راجہ ناصرعباس
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ حکومت ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائے

شیعت نیوز: رحیم یار خان میں خوفناک ٹرین حادثے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی میڈیا سیل سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹرین حادثے میں جانبحق ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ حکومت ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائے ۔ اس افسوسناک حادثے میں سترسےزائد قیمتی انسانی جانیں لقمہ اجل بنی ہیں ۔
حکومت جانبحق ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کے لئے فوری مالی معاونت کا اعلان کرے ۔ حکومت شفاف تحقیقات کے نتیجے میں آتشزدگی ذمہ داروں کا تعین کرکے حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔