پاکستان کی اہم خبریں

ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آئی ایس آئی کو تکفیری دہشتگردوں کیخلاف ٹاسک سونپ دیا گیا

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کو درخواست بھیج دی گئی

شیعت نیوز :ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آئی ایس آئی کو نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کو درخواست بھیج دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آئی ایس آئی کو نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج دیا ہے۔زرائع کے مطابق 18 اکتوبر کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کو تسلیم کرتے ہوئے باضابطہ اعلان کیا تھا کہ آئندہ 4 ماہ (فروری 2020) تک پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :قومی احتساب بیورو کا کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف بڑا اقدام

وفاقی وزارت خزانہ نے تکفیری دہشتگردوں کی اندرونی و بیرونی مالی معاونت روکنے اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کے لئے پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آئی ایس آئی کو کمیٹی میں شامل کرنے اور ان دونوں اعلیٰ اور اہم فوجی افسران کو سعودی نمک خوار تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے اہم ٹاسک دینے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج دیا ہے۔یاد رہے کہ سعودی نمک خوار کالعدم سپاہ صھابہ اور لشکر جھنگوی سمیت دیگر تکفیری دہشتگردوں کی پاکستان اور بیرون ملک سے ملنے والی کی مالی معاونت روکنے اور انکے خلاف کاروائی نا کرنے پر پاکستان کو 2012 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button