اہم ترین خبریںپاکستان

بلتستان یونیورسٹی سکردو میں یوم حسین ؑ کو متنازعہ بنانے کی شرمناک کوشش

رہنماؤں نے مزید کہاکہ اگر یوم حسین کی اجازت دی گئی تھی تو آج کیمپس کے باہر پولیس کیوں کھڑی ہے؟اور اجازت نہیں دی تھی تو چھٹی کا اعلان کس وجہ سے کیا ؟

شیعت نیوز: بلتستان یونیورسٹی سکردو میں یوم حسین ؑ کو متنازعہ بنانے کی شرمناک کوشش۔یوم حسین ؑکی اجاز ت دینے کے بعدمتعصب انتظامیہ کا جامعہ میں اچانک چھٹی کا اعلان پولیس کی بھاری نفری تعینات کروادی ۔

یہ بھی پڑھیں: وی سی اردویونیورسٹی کا یزیدی کردار یوم حسینؑ پر پابندی عائد کردی،آئی ایس او کے کارکنان گرفتار

تفصیلات کے مطابق بلتستان یونیورسٹی سکردو میںآج بروز منگل یوم حسین علیہ السلام منعقد کرنے کی اجازت دینے کے بعد متعصب انتظامیہ کی جانب سے رات گئےیونیورسٹی میں چھٹی کا اعلان کردیا گیااور جامعہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کروادی ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے تحت بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں یوم حسین ؑ کا فقید المثال انعقاد

یونیورسٹی کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے طلباءرہنماؤں نے کہاکہ یوم حسین ؑ کی اجازت دیکر جامعہ میں چھٹی کا اعلان کردیاگیا اور اب کیمپس کے باہر پولیس کھڑی کرواکرانتظامیہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ یونیورسٹی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ اپنا موقف واضح کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے تحت پشاور یونیورسٹی میں یوم حسین ؑ کا انعقاد، شیعہ سنی عوام کی بڑی تعدادمیں شرکت

رہنماؤں نے مزید کہاکہ اگر یوم حسین کی اجازت دی گئی تھی تو آج کیمپس کے باہر پولیس کیوں کھڑی ہے؟اور اجازت نہیں دی تھی تو چھٹی کا اعلان کس وجہ سے کیا ؟

یہ بھی پڑھیں: گلگت میں یوم حسین ؑ کی تقریب، شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ

بلتستان یونیورسٹی میں یوم حسین علیہ السلام منانے کے سلسلے میں اجازت ملنے کے باؤجود جامعہ کو تالہ بندی اور چھٹی حسینی فکر اور اتحاد بین المسلمین کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔آج نہیں تو کل جامعہ کھلتے ہی یوم حسین ؑکا انعقاد ہر صورت کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button