پاکستان کی اہم خبریں

ضلع کرم میں جدید تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ساجد طوری

کرم کے جوانوں کو جدید تعلیم کے علاوہ کھیلوں کے میدان میں بھی تابناک مستقبل فراہم کریں گے

شیعت نیوز : ضلع کرم میں پولی ٹیکنیک کالج کے قیام کے بعد کیڈٹ کالج کا قیام ہمارے احدافات میں شامل ہے۔کرم کے جوانوں کو جدید تعلیم کے علاوہ کھیلوں کے میدان میں بھی تابناک مستقبل فراہم کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں جدید نظام تعلیم اور ترقی کے لئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔پولی ٹیکنیک انسٹیوٹ پاراچنار کے دورے کے موقع پر ساجد طوری کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں تعمیر ہونے والا پولی ٹیکنیک کالج قبائلی اضلاع کا پہلا کالج ہے، 190 ملین لاگت سے تعمیر ہونے والے کالج میں ورکشاپس، ایڈمنسٹریشن بلاکس، لیبارٹریز، رہائش گاہیں، کھیلوں کے میدان شامل ہیں۔ جس سے طلبہ کو بہترین ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں تعلیمی ترقی کیلئے مختلف منصوبے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پانچوں وفاق المدارس کو تعلیمی بورڈز کا درجہ دیا جائے جیسے سر آغا خان بورڈ کو دیا گیا ہے،قاضی نیازنقوی

ساجد طوری کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی یونیورسٹی کیلئے زمین خرید لی گئی ہے اور عنقریب اس منصوبے پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ پولی ٹیکنیک کالج فار گرلز کیلئے بھی زمین خریدی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2 فار گرلز مکمل ہوچکا ہے اور گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2 فار بوائز کیلئے بہت جلد اسٹاف فراہم کیا جائے گا۔ ایم این اے ساجد طوری نے کہا کہ ضلع کرم میں تعلیمی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اور پاراچنار میں کیڈٹ کالج کی قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button