پاکستان

یزیدی فکر اور نظام سے نجات کے لئے سیرت سیدہ زینب سلام علیہا پر عمل کرنا ہوگا، فرح ناز

دربارِ یزید میں سیدہ زینب سلام علیہا کے خطبے کی گونج آج بھی اہل حق کو تقویت بخشتی ہے

شیعت نیوز :یزیدی فکر اور نظام سے مقابلے اور نجات حاصل کرنے کے لئے بی بی سیدہ زینب سلام علیہا کی سیرت پر عمل کرنا ہوگا۔دربار یزید میں دختر علیؑ و فاطمہ سلام علیہا کا خطبہ ہر دور کے یزید کی نابودی کا زریعہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملتان آرٹس کونسل میں گیارہویں سالانہ سیدہ زینب سلام علیہا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فرح ناز کا کہنا تھا کہ یزیدی فکر اور نظام کے خاتمے کے لئے سیرت سیدہ زینب سلام علیہا پر عمل ناگزیر ہے۔ میدان کربلا میں سیدہ زینب نے جس صبر واستقامت کا مظاہرہ کیا تاریخ اس کی مثال تاریخ میں کہیں نھیں ملتی۔انھوں نے کہا کہ سیدہ زینب سلام علیہا نے میدانِ کربلا میں خواتین کیلئے حق کا معیار مقرر کر دیا کہ جب بھی کسی یزید کا سامنا ہو تو اپنے خاندان کو قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :سیرت نواسہ رسولؐ ،امام حسینؑ امت مسلمہ کی نجات کا واحد راستہ ہے، اسد عباس نقوی

فرح ناز کا کہنا تھا کہ دربارِ یزید میں سیدہ زینب سلام علیہا کے خطبے کی گونج آج بھی اہل حق کو تقویت بخشتی ہے۔میدان کربلا میں نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی  شھادت کے بعد خاندان رسالتؐ پر سوال اٹھانے والے یزیدیوں کو سیدہ زینب سلام علیہا نے جس جرات و بہادری سے للکارا وہ یزیدیت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔فرح ناز کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور کی یزیدی فکر اور نظام سے نجات کے انقلابی خواتین کو سیدہ زینب سلام علیہا کی سیرت و کردار پر عمل کرنا ہوگا۔ سیدہ زینب سلام علیہا نے دین اسلام کی خاطر جو قربانیاں دیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button