پاکستان

خطیب مسجد شاہ کربلارضویہ کراچی علامہ عابد علی قنبری داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

مرحوم کا جسد خاکی کراچی منتقل کردیا گیا ہے ، ان کی نماز جنازہ اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔

شیعت نیوز: مسجد وامام بارگاہ شاہ کربلارضویہ کراچی کے سابق خطیب اور معروف ذاکر اہل بیتؑ علامہ عابد علی قنبری داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مرحوم مجلس عزاسے خطاب کیلئے جیکب آباد جارہے تھے کہ راستے میں ہارٹ اٹیک کے سبب ان کی روح پرواز کرگئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ شیعہ عزادار کامران نقوی کے والد بیٹے کا انتظار کرتے کرتے انتقال کرگئے

تفصیلات کے مطابق خوش لہن خطیب اہل بیت ؑ اور معروف عالم علامہ عابد علی قنبری مجلس امام حسین ؑ سے خطاب کے لئے جیکب آباد جارہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کے سبب داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

علامہ عابد علی قنبری کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے ہزاروں بچوں کو علوم اسلامی سے روشناس کروایا اور طویل عرصہ ذکر اہل بیت ؑ کے ذریعے مکتب اہل بیت ؑ کی خدمت انجام دیتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو صدمہ

مرحوم کا جسد خاکی کراچی منتقل کردیا گیا ہے ، ان کی نماز جنازہ اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button