اہم ترین خبریںپاکستان

28صفر المظفر قریب آتے ہی سپاہ صحابہ جلوس رسول اکرمؐ اورامام حسن ؑکے خلاف سرگرم

سندھ حکومت کالعدم دہشت گردجماعت کی جانب سے فرقہ وارانہ فسادات کی اس سازش کا فوری نوٹس لے، اس تاریخی وروائتی جلوس عزاکو سکیورٹی فراہم کرے اور حالات کو کشیدہ ہونے سےبچائے۔

شیعت نیوز: ایام عزا میں 28 صفرالمظفر قریب آتے ہی سندھ کے مشہور شہر خیرپور میرس میں کالعدم و تکفیری گروہ  سپاہ صحابہ  لشکر جھنگوی ایک بار پھر سرگرم۔جلوس شھادت رسول اکرم ؐاور نواسہ رسول حضرت اما م حسن مجتبیٰ ؑ کے خلاف باقائدہ مہم کا آغاز کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خیرپور میرس میں ملک دشمن وہابی دہشت گردتنظیم کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی نےسال گزشتہ کی طرح اس سال بھی یوم شھادت رسول اکرم ؐاور یوم شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑ نزدیک آتے ہی شہر بھی میں فرقہ وارایت اور نفرت کا پرچار شروع کردیاہے ۔

کالعدم سپاہ صحابہ نے شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر یوم شھادت رسول اکرم ؐاور یوم شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑ کی مناسبت سے نکالے جانے والے مرکزی جلوس عزا کے خلاف پوسٹرز چسپاں کردیئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے علامہ شہنشاہ نقوی کی جان کو شدید خطرات لاحق

واضح رہے کہ 28 صفرالمصفر کو خیرپور کے علاقے بنارس سے نکلنے والے جلوس بسلسلہ شہادت رسولِ خدا صل الله علیہ وآلهٖ وسلم و سبطِ پیغمبر امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام، پر کافی سالوں سے تنازعہ چل رہا تھا جس میں تکفیری گروہ اس وقت حاوی ہوا جب چند نام نہاد خودساختہ شیعہ لیڈر حضرات نے مصالحت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تکفیری گروہ کے مطالبات پر دستخط کردیئے تھے جس کا نتیجہ و خمیازہ اب عزادارن و محبانِ آلِ محمد علیہم السلام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

پہلے مطالبہ تھا کہ شبیہ تابوت رسول خدا ؐ برآمد کرنے سے توہینِ رسالت ؐہوتی ہے، جس مطالبے پر عمل کرتے ہوئے کم ہمت لیڈران نے تابوت پر سے نام اور نشانی ہٹادی تھی اور اب اس بار مطالبہ ہے کہ جلوس ہی بند کردیا جائے۔سندھ حکومت کالعدم دہشت گردجماعت کی جانب سے فرقہ وارانہ فسادات کی اس سازش کا فوری نوٹس لے، اس تاریخی وروائتی جلوس عزاکو سکیورٹی فراہم کرے اور حالات کو کشیدہ ہونے سےبچائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button