اہم ترین خبریںپاکستان

اہم قومی مسائل کے حل کیلئےایم ڈبلیوایم کے وفدکی فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے ملاقات

ایم ڈبلیوایم کے وفدکی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی علامہ شیخ نئیر عباس مصطفوی نے کی ۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد کی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان سےاہم ملاقات۔

ایف سی این اے میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران ایم ڈبلیوایم کے وفدکی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی علامہ شیخ نئیر عباس مصطفوی نے کی ۔

ایم ڈبلیوایم کے وفدنے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان سےملاقات کے دوران مسنگ پرسنز، خالصہ سرکار، گلگت سکردو روڈ کے معاوضہ،چھلمس داس سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: کمانڈر ایف سی این اےکی ایم ڈبلیوایم کے وفدسےملاقات،الیکشن کمشنر ،زمینوں پرقبضے، شیڈول فورجیسے مسائل فوری حل کرنے کا وعدہ

انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں میجر جنرل احسان محمود خان نے ایم ڈبلیوایم کے وفدکو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

ایم ڈبلیو ایم کےوفد میں رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی،ترجمان ایم ڈبلیوایم جی بی الیاس صدیقی،عمران حسین اور دیگر رہنماشامل تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button