اہم ترین خبریںپاکستان

سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو صدمہ

مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ڈھوک حسو چوک راولپنڈی میں اداکی گئی

شیعت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان، سینئر نائب صدرمتحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کوگہراصدمہ۔علامہ ساجد نقوی کی خوش دامن (ساس)،سید قربان حسین شاہ مرحوم کی زوجہ ،سید قیصر عباس ھمدانی اور علی شاہ ھمدانی کی والدہ کا آج ڈھوک حسو راولپنڈی میں انتقال ھو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف عالم دین اور علامہ ساجد نقوی کے داماد علامہ جلیل نقوی انتقال کرگئے

مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ڈھوک حسو چوک راولپنڈی میں اداکی گئی جس میں سیاسی ومذہبی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

قومی مذہبی وسیاسی شخصیات سمیت شیعہ علماءکونسل کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین نے علامہ ساجد علی نقوی اور دیگر پسماندگان سے دکھ کی اس گھڑی میں دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعاکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button