اہم ترین خبریںپاکستان

قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا،علامہ باقر زیدی

علامہ باقرزیدی نے امید ظاہر کی کہ ایام عزاکے اختتام تک اور میلاد النبی ؐکے ایام بھی حکومت اور سکیورٹی ادارے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

شیعت نیوز: کراچی سمیت سندھ بھرمیں شہدائے کربلا ؑکے چہلم کے موقع پر جلوس ہائے عزاکے پر امن انعقاد پر صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے تحسین کے مستحق ہیں۔ قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔سندھ بھرمیں عزاداران امام حسین ؑ اور جلوس ہائےعزاکیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کے مشکورہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اقوام عالم کے سامنے بھارت اور امریکہ کی خیانتوں کو آشکارکردیا،علامہ باقر عباس زیدی

انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں کامیاب ضرب عضب اور ردالفسادآپریشن کے نتیجے میں امن وامان کا قیام یقینی بنایاہے ۔ وطن عزیز انتہائی نازک دور سے گزررہاہے ۔ بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ اندرونی سازشی عناصرکی ریشہ دوانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہاہے ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بیگناہ شہریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے،علامہ باقر زیدی

انہوں نے مزید کہاکہ قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔علامہ باقرزیدی نے امید ظاہر کی کہ ایام عزاکے اختتام تک اور میلاد النبی ؐکے ایام بھی حکومت اور سکیورٹی ادارے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button