پاکستان

لاہور میں چہلم امام حسینؑ کی مانیٹرنگ کیلئے سول سیکرٹریٹ میں مرکزی سیل قائم

مانیٹرنگ سیل میں لاہور سمیت پورے پنجاب کے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی

شیعت نیوز :لاہور میں چہلم امام حسینؑ کی مانیٹرنگ کے حوالے سے سول سیکریٹریٹ محکمہ داخلہ میں مرکزی سیل قائم کر دیا گیا۔ مانیٹرنگ سیل میں لاہور سمیت پورے پنجاب کے مرکزی جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے کی جائےگی۔

اطلاعات کے مطابق اسپیشل سیکرٹری داخلہ پنجاب احسان بھٹہ نے لاہور میں چہلم امام حسینؑ کی مانیٹرنگ کے حوالے سے قائم کئے گئے سیل کا دورہ کیا۔اس موقع پر اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی ظہور حسین، ڈپٹی سیکریٹری محکمہ داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید نے احسان بھٹہ کو مانیٹرنگ سیل کے قیام اور دیگر سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اسپیشل سیکریٹری داخلہ پنجاب نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی اقدامات کا اذ سرنو جائزہ لیتے ہوئے مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ داخلہ پنجاب کا چہلم امام حسینؑ پر فوج اور رینجرز بلانے کا فیصلہ

احسان بھٹہ نے بتایا کہ محکمہ داخلہ میں قائم کئے گئے مانیٹرنگ سیل میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں برآمد ہونے والے جلوس چہلم امام حسینؑ کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائےگی۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے ہر طرح سے چوکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے افسران بھی مانٹیرنگ سیل میں موجود رہیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button