اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نابلس میں صیہونی فوج کی آتشیں اسلحہ سے فائرنگ، 51 فلسطینی زخمی

شیعت نیوز : فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں نابلس کے مشرقی علاقے میں قابض صیہونی فوج کے حملے کے بعد کم از کم 51 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق امدادی کارکنوں اور تنظیم کے عملے نے نابلس میں صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ اسرائیلی فوج کی آتشیں اسلحہ سے براہ راست فائرنگ سے 3 زخمی ہوئے۔ 14 ربڑ کی گولیاں لگنے اور 34 آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ماہ ستمبر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 514 فلسطینی زیر حراست

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس شہر کے مشرقی علاقے میں دھاوا بولا۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا اور مذہبی مقام میں تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کی کمک علاقے میں پہنچی اورفلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اس دوران ان فورسز نے گولیوں اور گیس کے بموں سے فائر کیا جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button