اہم ترین خبریںپاکستان

خادم کی حیثیت سے حتیٰ الامکان زائرین کی خدمت انجام دیتا رہوں گا، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی دام عزہ کی حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات

شیعت نیوز: مرجع جہاں تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں پاکستان سے ملاقات کو آئے چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی دام عزہ کا خیر مقدم فرماتے ہوئے اُنکی زیارتیں مقبول بارگاہ ایزدی ہوں اور اُنہیں خدمات دین اور قوم و ملت میں مزید توفیقات نصیب ہو اُسکے لئے دعا فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کا مظلومین کشمیر کی مدد کیلئے فتویٰ

اس ملاقات میں پاکستان میں مؤمنین کو درپیش مسائل خصوصاً اس سال اربعین کے لئے آنے والے محترم زائرین کو جن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور اسکے دائمی حلول زیر بحث آئے جس پر مرجع عالی قدر دا ظلہ الوارف نے فرمایا کہ میں قوم کے خادم کی حیثیت سے حتیٰ الامکان خدمت انجام دیتا رہوں گا لیکن اِسکے ساتھ ساتھ آپ سے اور پاکستان میں علماء کرام اور مومنین سے تعاون کی اُمید کرتا ہوں تاکہ ان وجوہات کا سد باب کیا جاسکے جس کی وجہ سے زائرین کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button