پاکستان

زائرین کی سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں کی موبائل کا ایکسیڈنٹ ،2 جوان شھید

شھید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سپاہی عبدالقادر اور سپاہی عبدالعزیز کے ناموں سے ہوئی ہے

شیعت نیوز :زائرین کی سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکار زائرین کے کانوائے کو پاک ایران بارڈر منتقل کرنے کے بعد واپس اپنی پوسٹ پر جا رہے تھے کہ ان کی موبائل ایک حادثے کا شکار ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق زائرین کی سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں کی موبائل چاغی کے علاقے اسماعیلی لانڈھی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے ایف سی کے 2 جوان موقع پر ہی شھید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایف سی اہلکاروں کی موبائل اربعین امام حسینؑ میں شرکت کے لئے براستہ ایران ، عراق جانے والے زائرین امام حسینؑ کے کانوائے کو سخت سیکیورٹی میں پاک ایران بارڈر منتقل کرنے کے بعد واپس دالبندین اپنی پوسٹ پر جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :تکفیری دہشتگردوں کے 100 سے زائد حملے ناکام بنانے والا شیعہ افسرٹریفک حادثے میں شھید

حادثے میں شھید ہونے والے ایف سی کے دو جوانوں کی شناخت سپاہی عبدالقادر اور سپاہی عبدالعزیز کے ناموں سے ہوئی ہے،جبکہ زخمی اہلکاروں میں سپاہی گل امیر، محمد عامر، سیف الرحمن، نوید احمد اور سعید احمد شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button