پاکستان

چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سندھ بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کا فیصلہ

سکھر سمیت تمام ڈویژنل ڈی آئی جیز اور رینجرز کے متعلقہ سیکٹر اور ونگ کماندڑز کو ہدایات جاری

شیعت نیوز :چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر پولیس کے ساتھ رینجرز کے جوان بھی تعینات ہونگے ۔مجالس و جلوسوں کے مقامات پر عزاداروں کی جامعہ تلاشی لی جائیگی۔ سکھر سمیت تمام ڈویژنل ڈی آئی جیز اور رینجرز کے متعلقہ سیکٹر اور ونگ کماندڑز کو ہدایات جاری۔

اطلاعات کے مطابق سکھرسمیت سندھ کے مختلف شہروں میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوئے۔ سکھر میں ڈپٹی کمشنر غلام مرتضیٰ شیخ نے اجلاس میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علما ئے کرام اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیتے ہوئے مذہمی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں تا کہ شر پسند اور ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں :چہلم امام حسینؑ سے قبل بلدیاتی مسائل کو حل کریں گے،ناصر حسین شاہ

میرپورخاص میں ایس ایس پی جاوید بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں تمام ماتمی جلوسوں و مجالس کے منتظمین اہل تشیع مکتب فکر کے نمائندگان و علمائے کرام نے شرکت کی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں میں عزاداروں کی جامہ تلاشی لی جائے گی اور حساس مقامات اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ کی جائے گی۔

ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی نے اپنے دفتر میں ضلع بھر کے تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین ؑکے چہلم کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے اور سیکیورٹی کو غیر معمولی بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button