پاکستان

سکھر پولیس کی بڑی کاروائی،سانحہ خانپور کا ماسٹر مائنڈ تکفیری ملاں حسین بخش بروہی گرفتار

گرفتار تکفیری ملاں حسین بخش بروہی سانحہ خانپور کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار ہے

شیعت نیوز :سکھر پولیس اور سی ٹی ڈی نے شکارپور لنک روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد ملاں حسین بخش بروہی کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور خودکش جیکٹس بنانے کے آلات برآمد کر لئے۔

اطلاعات کے مطابق ایس ایس سکھر عرفان سموں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سکھر پولیس اور سی ٹی ڈی نے شکارپور لنک روڈ پر واقع اسپورٹس کمپلیکس کے قریب انتہائی مطلوب تکفیری دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر وہاں چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشتگردوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں پر فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ کے نتیجے ایک دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا، جبکہ باقی دو دہشتگرد اندھیرے اور اسپورٹس کمپلیکس کے پیچھے موجود کھیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ایس ایس سکھر عرفان سموں نے بتایا کہ گرفتار تکفیری دہشتگرد کی شناخت کالعدم سپاہ صحابہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد ملاں حسین بخش عرف محمد بخش بروہی کے نام سے ہوئی جو کہ خان پور کی عیدگاہ میں خودکش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ شکارپور کو4سال مکمل ، وارثان شہداءتاحال حکومت سے انصاف کے منتظر

ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کا کہنا تھا کہ حسین بخش نے 2016 میں عید کے دن خانپور عیدگاہ کو نشانہ بنانے کے لئے دو تکفیری خودکش حملہ آوروں کو عیدگاہ پہنچایا تھا، جہاں نماز عید کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، جس سے چار پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے،جبکہ دوسرے خودکش حملہ آور کو نمازیوں نےزندہ بھی پکڑ لیا تھا۔ عرفان سموں کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار تکفیری ملاں حسین بخش کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں عبداللہ بروہی اور حفیظ بروہی کا قریبی ساتھی رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button