پاکستان

ڈی پی او احسان اللہ کو فوراً گھر بھیجا جائے تاکہ ہنگو میں شیعہ سنی آرام سے زندگی گزاریں،علامہ حمید امامی

ان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ ڈی پی او ہنگو پرامن فضا خراب کرنا چاہتا تھا لیکن کل وہ لوگ بھی اس کے مخالف بن گئے جن پر احسان اللہ فخر کرتا تھا

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کےصوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہنگو شہر میں ڈی پی او احسان اللہ اپنے مشن میں کامیاب ھونا چاہتا تھا لیکن شیعہ، سنی عمائدین مشران اور علماء نے جو کردار ادا کرکے دکھایا، اس کی وجہ سے تمام زندگی احسان اللہ ڈی پی او پر ضمیر ملامت کریگا، اگر اس کا ضمیر اور وجدان موجود ہے تو۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگومیں کالعدم جماعتوں کی شرانگیزی،ایم ڈبلیوایم کے وفداور مشران کی سید واجد بخاری سے ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ ڈی پی او ہنگو پرامن فضا خراب کرنا چاہتا تھا لیکن کل وہ لوگ بھی اس کے مخالف بن گئے جن پر احسان اللہ فخر کرتا تھا، آئی جی پی، صوبائی حکومت، ڈی آئی جی سے ہم پرزور مطالبہ کر تے ہیں کہ ڈی پی او احسان اللہ نوکری کا قابل نہیں، اسے فوراً گھر بھیجا جائے تاکہ ہنگو میں شیعہ سنی آرام سے زندگی گزاریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button