اہم ترین خبریںپاکستان

ذاتی مفاد واقتدار کی ہوس کے لئے دھرنا دینے والوں کے مخالف ہیں ،ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی

انہوں نے کہا کہ ہردور حکومت میں اقتدار کے مزے لوٹنے والے سے ایک سال اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی ہے ۔

شیعت نیوز: ذاتی مفاد واقتدار کی ہوس کے لئے دھرنا دینے والوں کے مخالف ہیں ۔احتجاج ہر پاکستانی شہری کا حق ہے لیکن مولانا کا ایجنڈہ انتشار اور اپنی ذات کی تسکین ہے ۔ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن وزیراعلی پنجاب ومرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہردور حکومت میں اقتدار کے مزے لوٹنے والے سے ایک سال اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگومیں کالعدم جماعتوں کی شرانگیزی،ایم ڈبلیوایم کے وفداور مشران کی سید واجد بخاری سے ملاقات

انہوں نے مزیدکہاکہ مولانا فضل الرحمان جن جماعتوں پر انحصار کر کے اسلام آباد لاک ڈاون کرناچاہتے ہیں وہ درحقیقت مولانا فضل الرحمان کو دھکیل کر اسلام آباد لانا چاہتے ہیں کیا ن لیگ اور پی پی پی کے پاس ایسے کارکن ہیں جو مولانا فضل الرحمان کے نعروں پر لبیک کہیں گئے ؟ پورے پنچاب میں پی پی پی اور ن لیگ کے احتجاجات اور پروگرامات میں چند چہرے ہی ہر جگہ نظر آتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ایک بے مقصد اور بے وقت کا راگ ثابت ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button