پاکستان

داعشی خاندانوں کی واپسی ،کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر شہروں میں تکفیری دہشتگردوں کیخلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا

شیعت نیوز : داعشی خاندانوں کی واپسی کے بعد حکومت پنجاب نے لاہور،راولپنڈی ملتان سمیت دیگر اہم حساس شہروں میں کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی سمیت دیگر تکفیری جہادی گروپوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ ماہ شام و عراق سے سینکڑوں داعشی خاندانوں کی واپسی کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی سمیت دیگر تکفیری جہادی گروپوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب پولیس،رینجرز اور دیگر حساس اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں شام و عراق سے سینکڑوں داعشی خاندانوں کہ جس میں لال مسجد اسلام آباد سے متصل تکفیری مدرسے جامعہ حفصہ کی 1000 سے زائدطالبات بھی شامل ہیں کہ جو شام میں موجود سعودی و پاکستانی تکفیری دہشتگردوں کو جنسی تسکین پہنچانے کے حوالے سے جہاد النکاح کی نیت سے شام بھیجی گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :جامعہ حفصہ کی طالبات سمیت داعش کے تربیت یافتہ 500 خاندانوں کی شام وعراق سے پاکستان واپسی

زرائع کا کہنا ہے کہ داعشی خاندانوں کی لاہور واپسی کے معاملے پر مجرمانہ خاموشی برتنے پر وفاقی و صوبائی حکومتوں اور انتہائی حساس اداروں کی جانب سے سی ٹی ڈی کے اعلیٰ افسران کی سخت ترین سرزنش کی گئی۔ حساس اداروں نے شام و عراق سے لوٹنے والے داعشی خاندانوں کے حوالے سے تحقیقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو رپورٹ پیش کی، جس کے بعد پنجاب حکومت نے کالعدم سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور دیگر تکفیری جہادی گروپوں سے تعلق رکھنے والے ان داعشی خاندانوں اور جامعہ حفصہ کی طالبات کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button