پاکستان

کوئٹہ میں حساس اداروں کی کاروائی،کالعدم لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

بلوچستان حکومت کیجانب سے تکفیری دہشتگرد کے سر کی قیمت پانچ لاکھ مقرر کی گئی تھی

شیعت نیوز :کوئٹہ میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔بلوچستان حکومت کی جانب سے تکفیری دہشتگرد کے سر کی قیمت پانچ لاکھ مقرر کی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے مشرقی بائی پاس پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے انتہائی مطلوب سفاک دہشتگرد امان اللہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار تکفیری دہشتگرد کوئٹہ میں پولیس،ایف سی کے جوانوں اور فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امان اللہ کوئٹہ شہر اور اس کے اطراف میں کالعدم لشکر جھنگوی کا انتہائی مضبوط نیٹورک چلایا کرتا تھا۔مقامی پولیس کی جناب سے اس کی گرفتاری کے لئے سینکڑوں بار چھاپے مارے گیئ لیکن یہ ہر بار بچ کر نکل گیا۔

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ پھر لہولہو!تکفیری دہشتگردوں کے بم دھماکے میں1شیعہ ہزارہ شہید متعددزخمی

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان حکومت نے تکفیری دہشتگرد امان اللہ کے گرفتاری کے لئے اس کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر کی ہوئی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جناب سے کالعدم لشکر جھنگوی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد امان اللہ کی گرفتاری کو انتہائی اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گرفتار دہشتگرد سے صحیح معنوں میں تفتیش کی جائے تو کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں پولیس،ایف سی کے جوانوں اور شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے کیسز کو بخوبی حل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button