عراق

دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے لئے ارادۃ النصر نامی کارروائیوں کا چھٹا مرحلہ شروع

شیعت نیوز :عراق کے سیکورٹی ادارے کے انفارمیشن سنٹر نےصلاح الدین، الانبار، کرکوک صوبوں اور الجزیزہ علاقے میں ارادۃ النصر نامی آپریشن کا چھٹا مرحلہ شروع ہونے کی خبر دی۔ عراق کے سیکورٹی ادارے کے انفارمیشن سنٹر نے عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے فرمان سے ارادۃ النصر کارروائیوں کا چھٹا مرحلہ چھے اکتوبر دوہزار انیس کی صبح سے شروع کردیا گیا ہے۔

ارادۃ النصر کارروائیوں کے چھٹھے مرحلے کا مقصد دہشتگردوں کو تلاش کر کے ان کا صفایا کرنا، ان کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنا ، دہشتگردی کی جڑوں اور ان کے ذرائع کو ختم کرنا ، پولیس، عدالت کو مطلوب ملزموں اور مجرموں کو گرفتار کرنا اور صلاح الدین ، الانبار ، کرکوک صوبوں اور الجزیرہ علاقوں میں امن و امان اور سیکورٹی قائم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button