اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

فرقہ واریت کی ترویج کا سب سے بڑا ذمہ دار سعودیہ عرب ہے، صاحبزادہ حامد رضا

تنظیم المدارس کے انتخابات میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں، مفتی منیب الرحمن نے اپنے مفادات کیلئے تنظیم المدارس پر قبضہ کر رکھا ہے

شیعت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی کی تقریر کو تحریک میں بدلا جائے، ایران اور سعودی عرب کی لڑائی میں پاکستان کو فریق نہیں بننا چاہئے، امت مسلمہ میں فرقہ واریت پھیلانے کا سب سے بڑا ذمہ دار سعودی عرب ہے، تنظیم المدارس کے انتخابات میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں، مفتی منیب الرحمن نے اپنے مفادات کیلئے تنظیم المدارس پر قبضہ کر رکھا ہے، تنظیم المدارس کو قبضہ گروپ سے آزاد کروا کر دم لیں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: پاکستان ایران اورسعودی عرب کی کشیدگی میں غیر جانبدار رہے، صاحبزادہ حامد رضا

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں شب ظلمت کے ڈھلنے کا وقت قریب ہے، بھارتی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، حکومت تدبر اور اپوزیشن ہوش سے کام لے۔ ملک کسی انتشار اور فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جمعیت علماء ہند کی مسئلہ کشمیر پر مودی کی حمایت شرمناک ہے، نااہل ٹیم نے کپتان کو ہیرو سے زیرو بنا دیا ہے۔ ملک میں قومی یکجہتی کی فضا بنانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتسابی عمل مشکوک اور متنازعہ ہو چکا ہے، اپوزیشن راہنماوں کی گرفتاریوں سے کشمیر کاز پر پیدا ہونے والا یکجہتی کا ماحول خراب ہو رہا ہے، اس وقت ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا کشمیریوں سے غداری ہے۔ سیاسی اختلافات بھلا کر کشمیر کاز کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کو دورہ امریکہ سے پہلے قومی قیادت کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی تقدیر تقریروں سے نہیں تدبیروں سے بدلے گی، صاحبزادہ حامد رضا

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ میں حجاب کی پابندی کرنے کا حکم واپس لینا افسوسناک ہے۔ حجاب چوائس نہیں اللہ کا حکم ہے، حجاب آرڈیننس کا اجرا ضروری ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتری، حکومت اپوزیشن کیساتھ محاذ آرائی کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے، حکومتی شخصیات کا احتساب نہ ہونے کی وجہ سے احتسابی عمل پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ مدارس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مدارس کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، بیرونی طاقتیں پاکستان کے مذہبی معاملات میں مداخلت بند کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button