دنیا

اقوام متحدہ : کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی دعوت

شیعت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب بھارت کے زیرانتظام کشمیر پر بھارتی یلغار کو 60 روز گذر جانے کے بعد بھی حالات کشیدہ ہیں، تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں، کرفیو لگا ہوا ہے اور تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

یو این کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیریس نے بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں جاری مظالم اور کرفیو پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کرنے کو کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ کو کشمیریوں سے خیانت پر تبدیل ہوجانا چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرحل کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دورہ امریکہ کے دوران سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button