اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیری مدرسہ جامعہ بنوریہ کے دہشتگرد مفتی نعیم کے حوالے سے آفاق احمد کے اہم انکشافات

مفتی نعیم کے ہاتھ شھدائے سانحہ بلدیہ ٹاؤن سمیت شیعہ کمیونٹی کے بیگناہ افراد کے لہو سے تر ہیں

شیعت نیوز :تکفیری مدرسہ جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم کے ہاتھ شھدائے سانحہ بلدیہ ٹاؤن سمیت شیعہ کمیونٹی کے بیگناہ افراد کے لہو سے تر ہیں۔ مفتی نعیم نے بلدیہ ٹاؤن کے فیکٹری مالکان کو بھتہ نا دینے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد نے تکفیری مدرسہ جامعہ بنوریہ کے دہشتگرد مفتی نعیم کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا  کہ مفتی نعیم کا کراچی میں ایک بڑی سیاسی اور کالعدم دہشتگرد جماعت کے لئے بھتہ خوری اور دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ان کو فرار کرانے کے حوالے سے ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔ مفتی نعیم کا شمار بلدیہ ٹاؤن میں جلائی گئی فیکٹری اور اس نتیجے میں 250 سے زائد معصوم ملازمین کے سفاک قاتلوں میں ہوتا ہے۔

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ مفتی نعیم نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء رؤف صدیقی اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی ایماء پر بلدیہ فیکٹری مالکان کو 10 کروڑ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا تھا،بعد ازاں مفتی نعیم نے فیکٹری مالکان سے بھتے کی رقم بڑھاتے ہوئے فیکٹری کی آمدنی میں سے 50 فیصد شیئر دینے کا مطالبہ کیا اور ادائیگی نا کرنے پر فیکٹری مالکان کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں :تکفیری مولوی سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت کو شراب سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

آفاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ تکفیری ملاں مفتی نعیم شہر کراچی میں فرقہ وارانہ قتل عام میں ملوث تکفیری دہشتگرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکز جامعہ صدیق اکبر ناگن چورنگی کی اعلیٰ قیادت  کے لئے بھتہ جمع کرنے اور انکے دہشتگردوں کو جامعہ بنوریہ میں پناہ دینے اور بیرون ملک فرار کروانے کے حوالے سے بھی میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button