پاکستان

آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام قائداعظم یونیورسٹی میں یوم حسینؑ کا انعقاد

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کا پیغام رہتی دنیا تک باقی رہے گا

شیعت نیوز :آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ یوم حسینؑ بعنوان فلسفہ قیام امام حسین ؑ کانفرنس کا انعقاد قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوا۔ یوم حسینؑ میں معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی،اہلسنت عالم دین مفتی گلزار نعیمی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کا پیغام رہتی دنیا تک باقی رہے گا، کربلا کی جنگ آج بھی جاری ہے، بس ہمیں کردار حسین ؑ ادا کرنے کی ضرورت ہے۔معروف اہلسنت عالم دین مفتی گلزار حسین نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ اور اُن کے اصحاب نے میدان کربلا میں اسلام کی جس طرح آبیاری کی ہے اس کے بعد دنیا کا بڑے سے بڑا یزید بھی اس کو نہیں مٹا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں :آئی ایس او اور دفترِ مشیرِ اُمورِ طلبہ جامعہ کراچی کی جانب سے یومِ حسینؑ کا فقیدالمثال انعقاد

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے یوم حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کے جنگ کے علاوہ عالم انسانیت کے لئے ایک عظیم درسگاہ بھی ہے۔میدان کربلا میں امام حسینؑ کے انصار نے اسلام کی راہ میں خود کو قربان کرکے رہتی دنیا تک زندگی حاصل کر لی۔انھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں یوم حسینؑ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ نوجوان نسل کو کربلا کی قربانی اور اُسوہ شبیری سے روشناس کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button