پاکستان

علامہ سید وحید عباس کاظمی کا وفد کے ہمراہ دورہ ہنگو، علامہ خورشید انور جوادی سے ملاقات

وفد کی جامعہ عسکریہ کے مدیر اعلیٰ علامہ خورشید انور جوادی سمیت دیگر قومی مشران سے ملاقات

شیعت نیوز : علامہ سید وحید عباس کاظمی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے وفد کا جامع عسکریہ ہنگو کا دورہ ۔وفد کی علامہ خورشید انور جوادی سمیت دیگر قومی مشران سے ملاقات ۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبرپختوانخواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ ہنگو میں جامعہ عسکریہ کے مدیر اعلیٰ علامہ خورشید انور جوادی سمیت دیگر قومی مشران سے ملاقات میں پولیس انتظامیہ کی متعصبانہ رویئے اور ہنگو کے دیگر مسائل پر گفتگو کی۔ اس دوران ہنگو کے قومی مشران حاجی ظہیر حسین، ایڈوکیٹ عرفان اللہ،حاجی رحمت علی، سید بنیاد علی ایڈوکیٹ اور دیگر سے عزادری کے جلوسوں اور مجالس پرایف آئی آر اور ہنگو کے دیگر صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

یاد رہے یوم عاشورہ کے جلوس اور اسٹیج لگانے پرایف ائی آر درج کی گئی۔ جس میں علامہ خورشید جوادی سمیت دیگر قومی مشران اور جوانوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ جس کے خلاف نماز جمعہ اور دیگرمواقع پر اہلیان ہنگو نے شدید احتجاج کیا کیونکہ ڈی پی او نے جانبدارانہ اقدام کرتے ہوئے امن وامان کی صورت حال کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عزاداری امام مظلومؑ کیخلاف ہنگو میں مقدمہ کا اندراج قابل مذمت ہے،علامہ وحید کاظمی

صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے علامہ خورشید انور جوادی کوہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس دوران صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا شیر افضل، صوبائی سیکرٹری عزاداری نیرعباس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے علاقہ بنگش کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button