اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

علامہ صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کو امام علی رضا علیہ اسلام کی تعلیم کردہ دعا ہدیہ کی۔

شیعت نیوز: عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری بھی شامل تھے ۔علامہ صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کو امام علی رضا علیہ اسلام کی تعلیم کردہ دعا ہدیہ کی۔

علامہ صاحب نے وزیرِ اعظم پاکستان کو اقوامِ متحدہ میں عالمِ اسلام کی مؤثر نمائندگی، بڑہتے ہوئے اسلام وفوبیا اور مسلمانوں پر خطہِ ارض کے کونے کونے میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے پر دادِ تحسین پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران کا خان کا دورہ مسجد باب علم، علامہ شہنشاہ نقوی کا KPK میں شیعہ مظالم پر احتجاج

علامہ شہنشاہ نقوی نے مزیدکہاکہ خاص طور پر کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو جس مدلل انداز سے دنیا کے سامنے وزیرِ اعظم نے اجاگر کیا اسکی مثال ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ اس کے علاوہ پاکستان کے اداروں میں وزیرِ اعظم کی زیرِ سر پرستی آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی اور بہتر بنائے جانے پر علامہ صاحب نے وزیرِ اعظم کی کوششوں کو سراہا۔

علامہ شہنشاہ نقوی اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان مسنگ پرسنز کا انتہائی سنجیدہ مسئلہ بھی گفتگو میں شامل رہا۔ آئینی قوانین اور آرٹیکل 227 کے نفاذ پر خصوصی گفتگو بھی ملاقات کا حصہ رہی۔علامہ شہنشاہ نقوی نے وزیرِ اعظم کی ملکی امن وامان اور آزادیِ رائے کے تحفظ کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button