اہم ترین خبریںپاکستان

وفاق المدارس الشیعہ کے تحت کامیاب طلباءوطالبات میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے انعامات کی تقسیم

وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے طلباء و طالبات میں انعامی شیلڈ زتقسیم کیےاوراپنے خطاب میں ان مدارس کی خدمات کو سراہا

شیعت نیوز: ایوان ِ وزیر اعظم اسلام آباد میں دینی مدارس کے وفاقوں کے 2019 ء میں درجہ عالمیہ (ایم اے عربی امتحان) میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور سیکنڈری بورڈ سے میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں وفاقی وزارت تعلیم کی طرف سے تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں وفاق ہائے مدارس کے عہدیداران،انعام حاصل کرنے والے مدارس کے مہتمم صاحبان، وفاقی وزیر تعلیم،وفاقی وزیر مذہبی امور، سرکاری حکام، انعام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور انکے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے طلباء و طالبات میں انعامی شیلڈ زتقسیم کیےاوراپنے خطاب میں ان مدارس کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: دینی مدارس کو جدید عصری علوم سے آراستہ کرکے مین سٹریم میں لانے کا فیصلہ کرلیاہے، میجر جنرل آصف غفور

وفاق المدارس الشیعہ کے رہنماجناب مولانا سید نیاز حسین نقوی ،نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ جناب مولانا سید افتخار حسین نقوی ،مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ میانوالی، جناب مولانا شبیر حسن میثمی زہرا کالج کراچی ،جناب مولانا محمد تحسین جامعہ زینبیہ بلکسرچکوال، مولانا امداد حسین صابری (کمیل رضا صابری کے والد)تقریب میں شریک تھے۔

وفاق المدارس الشیعہ کے پوزیشن ہولڈرطلبہ وطالبات میں الشہادۃ العالمیہ کی تہمینہ بتول ، سیدہ تحسین، وزیر علی ،میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے وال محمد کمیل رضا صابری ،محراب فاطمہ اور ایمان فاطمہ شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button