پاکستان

73 بریگیڈ کے نئے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس کا مرکزی امام بارگاہ پارا چنار کا دورہ

73 بریگیڈ کے نئے کمانڈر شہر کے مختلف حصوں سے پیدل گزرتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ پہنچے

شیعت نیوز:73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی کے قبائل محب وطن ہیں،وطن عزیزکے دفاع میں کرم قبائل کا کردار قابل فخر ہے۔پاک فوج اور مقامی حکومتوں کی جانب سے کرم ایجنسی کے مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی73 بریگیڈ کے نئے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس شہر کے مختلف حصوں سے پیدل گزرتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ پہنچے، جہاں سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور دیگر عمائدین نے انہیں خوش آمدید کہا اور قومی علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ کمانڈر 73 بریگیڈ کی جانب سے پارا چنار شہر کے پہلے دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین اور صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف فورسز کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ فورسز کی لازوال قربانیوں کے باعث عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاراچنارکی صورتحال ،بریگیڈیئر اختر علیم کاایم ڈبلیوایم رہنما علامہ عبدالخالق اسدی سے ٹیلیفونک رابطہ

اس موقع پر بریگیڈیئر نجف عباس کا کہنا تھا کہ 73 بریگیڈ کے تمام افسران و جوانوں سمیت پوری پاک فوج کو ضلع کرم کے قبائل کے جذبہ حُب الوطنی پر انہیں فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک فوج اور مقامی حکومت کیجانب سے شہریوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں بریگیڈیئر نجف عباس نے کمانڈنگ آفیسر کرنل جاوید الیاس اعوان اور میجر نثار احمد خان درانی کے ہمراہ پاراچنار پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے مسائل اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button