اہم ترین خبریںپاکستان

ملکوال، مسجد وامام بارگاہ قصرامام سجادؑ نذرآتش کرنے والے سپاہ صحابہ کے دہشتگرد50روز بعد بھی آزاد

کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے شر پسندوں نے نذر آتش کر دیا تھاجس میں قرآن پاک اسم اللہ اسم محمد ص اسمائے آئمہ ع بیت اللہ شریف اور روضہ رسول ص کی زیارات علم پاک اور باقی تمام تبرکات نذر آتش ھو گے۔

شیعت نیوز: پولیس کے نذدیک مندر تو قابل احترام ہیں لیکن مساجدوامام بارگاہ نہیں ۔چندپہلے سندھ کے شہر گھوٹکی میں ہندووں کے مندر پر شر پسندوں نے حملہ کیا وہاں کےغیور مسلمانوں نے ہندووں کے ساتھ اتحاد یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر سندھ پولیس نے فوری تمام ملزمان گرفتار کر لیے-

دوسری جانب پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی گاؤں بادشاہ پور میں مذہبی مقام (مسجد وامام بارگاہ قصرامام سجاد علیہ السلام) کو 5 اگست 2019 دن دیہاڑےملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے شر پسندوں نے نذر آتش کر دیا تھاجس میں قرآن پاک اسم اللہ اسم محمد ص اسمائے آئمہ ع بیت اللہ شریف اور روضہ رسول ص کی زیارات علم پاک اور باقی تمام تبرکات نذر آتش ھو گے۔

یہ بھی پڑھیں: چکوال، سپاہ صحابہ کے شرپسند بے لگام ،2مومنین پرقاتلانہ حملہ ، عزاداروں کا دھرنا

آج 50 دن گذرجانے کے باوجود ابھی تک پنجاب پولیس نامزد ملزمان میں سے ایک کو بھی گرفتار نہیں کر سکی ۔دوسری جانب اس سانحہ کے بعدضلع کے اعلیٰ افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ زرائع کے مطابق پولیس انتظامیہ اور وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن معاملے کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں ۔زرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ پولیس اور ندیم افضل چن کی ایماءپر ملزموں کی پشت پناہی کی جارہی ہے اور دہشت گردی کی دفعات ختم کروائی گئی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button