اہم ترین خبریںپاکستان

مومنین زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،علامہ ساجدعلی نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ قدرتی آفات قوموں کی آزمائش کےلئے بھی ہوتی ہیں اور ہمیں خالق حقیقی کی جانب بھی متوجہ کرتی ہیں

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے گزشتہ روز میر پور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آنے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانو ں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے متاثرہ علاقوں میں مومنین کو امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ امدادی کاموں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی جلد از جلد ہوسکے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے زلزلہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور قدرتی آفات سے ہونےوالے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ قدرتی آفات قوموں کی آزمائش کےلئے بھی ہوتی ہیں اور ہمیں خالق حقیقی کی جانب بھی متوجہ کرتی ہیں، اس موقع پر توبہ و استغفار کے ساتھ اس قدرتی آفت سے متاثرہ بھائیوں کی امداد اور داد رسی بھی ہمارا فریضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متاثرین زلزلہ کی امداد ہمار اخلاقی و قومی فریضہ ہے، علامہ نیاز حسین نقوی

انہوں نے کہاکہ اس سانحہ میں جو افراد جاں بحق ہوئے ہیں ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں یہ بڑا صدمہ ہے جو اچانک ان خاندانوں پر آن پڑا ہے اور مالی نقصان پر بھی افسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں رہنے والے اور قریبی علاقوں میں رہنے والی عوام متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر متاثرہ بھائیوں کی دل جوئی کرے اور ان کی بحالی میں مدد کرے، وہا ں کام کرنیوالے سرکاری اہلکاروں کی معاونت کریں تاکہ متاثرین کی بحالی میں تیزی آسکے۔ اس موقع پر انہوںنے حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیاکہ متاثرہ علاقو ں میں معمولات زندگی بحال کرنے کےلئے امدادی کاموں میں مزید تیزی اور بہتری لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button