اہم ترین خبریںلبنان

بعض عرب ممالک اسرائیل کی بقا اور فلسطینیوں پر ظلم و جفا کے ذمہ دار ہیں۔ سید حسن نصر اللہ

عرب ممالک کے حکمرانوں نے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا

شیعت نیوز :حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک اسرائیل کی بقا اور فلسطینیوں پر ظلم و جفا کے ذمہ دار ہیں۔ عرب ممالک نے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا ۔ سید حسن نصر اللہ نے مجلس عزا کے ضمن میں کہا کہ عرب ممالک کے حکمرانوں نے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں اضافہ ہوتا گیا۔ انھوں نے کہا کہ داعش خطے میں اسرائیل کا مضبوط بازو تھا جسے امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کی پشتپناہی حاصل تھی اور جس نے اسرائیل مخالف اسلامی مزاحمت حملہ کردیا لیکن اسلامی مزاحمت نے اسرائیل کے اس قوی بازو کو بھی توڑدیا اور شام اور عراق میں اس کا خاتمہ کردیا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں عرب حکمرانوں کی خیانت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کا آج بھی اسلام اور مسلمان مخالف طاقتوں سے قریبی کٹھ جوڑ ہے اور وہ اسلام مخالف طاقتوں کو اعلی ایوارڈز سے نواز رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سچے مسلمانوں کے سامنے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی خیانت نمایاں ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button