اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علما ءکونسل اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کی سانحہ بابوسر کے زخمیوں کی عیادت ، جلد صحت یابی کی دعا

زخمیوں کے اہلخانہ کو کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ مجلس وحدت کے آفس کے دروازے زخمیوں کی عیادت کے بلتستان سے آنے والوں کے لیے کھلے ہیں

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری علامہ شیخ مرزا علی نے وفدکے ہمراہ سی ایم ایچ گلگت میں سانحہ گٹی بس حادثےکے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی کی ہدایات پر ایم ڈبلیو ایم گلگت سیکرٹریٹ میں گٹی بس حادثے کے زخمیوں کی امداد کے لیے ایمرجنسی ڈیسک قائم کردی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جی بی کےڈپٹی سیکرٹری جنرل معروف عالم دین شیخ نیئر عباس مصطفوی نے وفدکے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گٹی داس،آغا علی رضوی کا متاثرین کی فوری امداد پر فورس کمانڈر، بلتستان و دیامر انتظامیہ سے اظہار تشکر

ہسپتال میں عیادت کے دوران شیخ نیئرعباس کی فورس کمانڈر سے بھی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے زخمیوں کی فوری امداد پر فورس کمانڈر کا شکریہ بھی ادا کیا زخمیوں کی عیادت کے بعد شیخ نیئر عباس مصطفوی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے انتظامات تسلی بخش ہیں کسی بھی قسم کے تعاون کے لیے مجلس وحدت کے کارکنان اور گلگت بلتستان کے عوام تیار ہیں۔

زخمیوں کے اہلخانہ کو کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ مجلس وحدت کے آفس کے دروازے زخمیوں کی عیادت کے بلتستان سے آنے والوں کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بلتستان کے مسافرین کے لواحقین کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button