اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او اور دفترِ مشیرِ اُمورِ طلبہ جامعہ کراچی کی جانب سے یومِ حسینؑ کا فقیدالمثال انعقاد

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا وقوع پذیر ہوئے صدیاں گزر گئی مگر ذہنوں اور دلوں میں امام کے ایثار اور صبر کے جزبے کو لازوال دوام حاصل ہے

شیعت نیوز: دفتر مشیرِ امور طلباء اور آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کے پارکنگ گراونڈ میں سالانہ عظیم الشان یومِ حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔یومِ حسین علیہ السلام کی صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی. جبکہ یومِ حسین سے مولانا شہنشاہ حسین نقوی، آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے رکنِ ذیلی نظارت مولانا کاظم عباس نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا وقوع پذیر ہوئے صدیاں گزر گئی مگر ذہنوں اور دلوں میں امام کے ایثار اور صبر کے جزبے کو لازوال دوام حاصل ہے کربلا آکر حسین زندہ و جاوید ہو گئے جس کی زمانے نے بھی قدر و منزلت کی اور یزیدیت کا نام و نشان مٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم امہ متحد رہے اور مریکی و اسرائیلی سازشوں سے ہوشیار رہیں،علامہ شہنشاہ نقوی

اہل سنت عالم دین مولانا قاضی احمد نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین اور کربلا امن کا پیغام دیتی ہے، امام حسین علیہ السلام خدا سے نزدیک ہونے کا ایک راستہ ہے، امام نے کربلا میں بہتّر قربانیوں کے بعد بھی نماز ادا کی اور صبر و شکر کا درس دیا۔

مولانا سید کاظم عباس نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا مقصد دینِ محمدی ص کی سر بلندی تھا جامعات میں یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ حسینیت فرقہ واریت نہیں بلکہ اتحاد بین المسلمین کا ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں سالانہ یوم حسین ؑ 23ستمبر بروز پیر منعقد ہوگا

شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا اتحاد کا واضح پیغام ہے اور یزید ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک طرز کا نام ہے ہمیں حسینیت عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے آخر میں جامعہ کراچی کے مشیرِ امور طلباء پروفیسر عاصم نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان فقہ جعفریہ کی واحد نمایاں اور طلباء تنظیم ہے اور پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ میں ہر سال عظیم الشان یومِ حسین علیہ السلام کرانا ہمارے لیے باعث فخر ہے اس موقع پر طلباء و طالبات نے نوحہ، سلام و مرثیے کے ذریعے امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا. اس موقع پر اساتذہ, مختلف طلباء تنظیموں کے رہنماؤں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button